اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پاکستان میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید 46مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں اب تک کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد10818تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 3097نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں اب تک کل رپورٹ ہونے والے کوروناوائرس کیسز کی تعداد پانچ لاکھ11ہزار921تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک پاکستان میں کوروناوائرس کے چار لاکھ67ہزار234مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 2410مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعرات کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد33869تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح91.3فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورواناوائرس کے 2284مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحتیاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھرمیں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پرہے۔جبکہ کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب سندھ دوسرے نمبر پرہے۔ جبکہ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پرہے۔ خیبر پختونخوامیں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3312تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز تعداد16847،صوبہ پنجاب11119،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1975،صوبہ بلوچستان298،آزاد جموں و کشمیر 283جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 35رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 39ہزار624تک پہنچ گئی ہئ، خیبرپختونخوامیں62 ہزار377، سندھ 2 لاکھ 30 ہزار718، پنجاب ایک لاکھ 47 ہزار292، بلوچستان18 ہزار488، آزاد کشمیر 8 ہزار540 اور گلگت بلتستان میں 4ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار348 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3ہزار744، خیبرپختونخوا ایک ہزار752، اسلام آباد449، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 236 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ10ہزار127مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ 31ہزار825،صوبی خیبر پختونخوا میں 57313،اسلام آباد میں37200،صوبہ بلوچستان میں18002،آزاد جموںوکشمیر میں8021جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک کوروناوائرس کے 4746 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 72 لاکھ 43 ہزار 650 افراد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ24گھنٹوں کے دوران 41ہزار 574نئے ٹیسٹ کئے گئے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں پہلے50ہزار کیسز 86دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔این سی اوسی کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔