شمالی وزیرستان کے ایپی قبیلے کا حکومت سے ناراضگی کا اظہار ،پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان
بنوں(ویب ڈیسک )شمالی وزیرستان کے ایپی قبیلے نے حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا آل سیاسی پارٹی اتحاد نے گرفتار افراد کی عدم رہائی پر شمالی وزیرستان کی اہم شاہراہیں بند کرنے کی دھمکی دے دی اُنہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اگر گرفتارافرادکو رہا نہ کیا گیا تو وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دینے سے گریز نہیں کریں گے ایپی قبیلے کے احتجاجی دھرنے سے آل سیاسی پارٹی اتحاد کے جنرل سیکرٹری عبدالخلیل خان,جماعت اسلامی کے ملک امشاد اللہ,سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی جمال داوڑ,ملک نثار علی خان,یوتھ کے نور اسلام,جے یو آئی کے فرہاد علی خان,عبدالقدوس,پی ٹی آئی کے ملک گل بہادر, پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے فصیح اللہ,رحیم افغان داوڑ,ملک طارق خان,ملک رحمن اللہ,کفایت اللہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان میں مزید اندھیرے نہیں بلکہ روشنیوں کا شمالی وزیرستان اور امن چاہتے ہیںامن قائم نہیں کرسکتے ہو تو شمالی وزیرستان خراب بھی نہ کریں کیونکہ شمالی وزیرستان میں امن کی خاطر بیش بہا قربانیاں دی گئی ہیں اُنہوں نے کہاکہ ایپی قبیلے کی فریاد غور سے سن لیں اور ان کا حل نکالیں اسلحہ میں اتنا زور نہیں جتنا عوام کے پاس زور ہوتا ہے ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی طرف کوشش کی ہے لیکن کسی نے بھی مذاکرات کیلئے زحمت نہیں کی ہے اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ گرفتار ہونے والے چار افراد کو رہا کیا جائے بصورت دیگر شمالی وزیرستان سمیت پشاور میں بھی دھرنے دینے سے گریز نہیں کریں گے