اسلام آباد….. صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،سرپرست اعلیٰ حضرت مولانا فضل الرحیم اشرفی نے سویڈن میں دوبارہ توہین  قران کے واقعات پر شدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے سویڈن کی  تمام مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ پاکستان سمیت عالم اسلام کے تمام حکمرانوں سے سویڈن سے سفراء واپس بلانے اور سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ،مسلمان حکمران عالمی سطح پر ایسی ناپاک حرکتوں کے خلاف قانون منظور کروائیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان  واتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے  صدر شیخ الاسلام  مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، سرپرست مولانا مفتی سید مختار الدین شاہ،نائب صدر مولانا انوار الحق، نائب صدور،مولانا عبیداللہ خالد،مولانا سید سلیمان بنوری،مولانا سعید یوسف اور جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری  ناظمین مولانا قاضی عبدالرشید مولاناامداداللہ مولاناحسین احمدمولانامفتی صلاح الدین ایوبی نے سویڈن میں قرآن کریم کی دوبارہ بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا عالم اسلام کے پرزور اور متفقہ احتجاج کے باوجود دوبارہ یہ گستاخانہ کاروائی کی گئی- وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے سویڈن کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ سویڈن کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں -انہوں نے پاکستان سمیت اسلامی دنیا کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سویڈن سے اپنے سفیر واپس بلائیں اور سویڈن سے تجارتی اور سفارتی تعلقات ختم کریں -وفاق المدارس کے قائدین نے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ اس گستاخی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔  دریں اثنااتحاد تنظیمات مدارس دینیہ ازاد کشمیر کے صدرو امیر ajkjui وانٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹajkمولانا قاضی محمود الحسن اشرف، سینئر نائب امیر وچیرمین رابطہ کمیٹی مولانا پیر مظہر سعید ایم ایل اے وچیرمین وزیر اعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن ازاد حکومت،جنرل سیکرٹری ajk jui مولانا عبدالمالک صدیقی ایڈوکیٹ چیف آرگنایزر a jk jui وجنرل سیکرٹری انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا بشارت نوید امیر سواد اعظم اہل السنت والجماعت ازاد کشمیر مفتی محمد اختر ناظم اعلیٰ مولانا قاضی منظور الحسن ناظم اطلاعات مولانا حافظ عتیق الرحمن اعوان نایب امیر انتر نیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا فدا احمد صدیقی مولانا سیف الرحمن نے محرم کے تمام پروگراموں میں سویڈن کے خلاف شیخ الاسلام کی اپیل کے تسلسل میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔