پشاور کے 5علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ
صرف ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی،غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی،اعلامیہ
پشاور(ویب ڈیسک )پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے سدباب کے لئے شہر کے 5 مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا ۔اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر شہر کے مختلف 5علاقوں حیات آباد کے فیز 3 اور فیز 4کے مختلف سیکٹرز، سرکلر روڈ سے متصل یکہ توت و مچنی روڈ سے متصل ورسک روڈ جبکہ خوشحال ٹائون کوہاٹ روڈ میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ان علاقوں میں صرف ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔اسمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔