تقویمی سال2021کے دوسرے ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا
کے ایس ای100انڈیکس45600پوائنٹس سے بڑھ کر45900پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا
سرمائے میں35ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 49فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں
کراچی(ویب ڈیسک )تقویمی سال2021کے دوسرے ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھا کے بعد ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس45600پوائنٹس سے بڑھ کر45900پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں35ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 49فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر ملا جلا رجحان رہا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک کے اقتصادی افق پر مثبت اطلاعات ،بڑے پیمانے کی صنعتوں میں نمو اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے او ایم سیز ،ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن سمیت دیگر شعبوں میں تازہ سرمایہ کاری کا حجم بڑھنے ،گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام میں پاکستان کی جلد شمولیت کے بیان جیسی اورخبروں وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں حکومت اور مسلح افواج کا ایک پیج پرہونے کے بیان پر سرمایہ کاروں کے اظہار اطمینان جیسے عوامل کی وجہ سے گذشتہ ہفتے2دن تیزی رہی جس کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس486.54پوائنٹس بڑھ گیا تاہم افراط زر کی بے قابو شرح ،نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کے حصول کا نمونہ بڑھنے ،جاری گیس بحران سے برآمدی صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں متاثر ہونے جیسی خبروں پر مارکیٹ 3دن مندی کی لپیٹ میں رہی جس کی وجہ سے انڈیکس209.88پوائنٹس لوز کر گیا ۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں276.66پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس45654.34پوائنٹس سے بڑھ کر 45931.00پوائنٹس ہو گیا تاہم 14.13پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19123.77پوائنٹس سے کم ہو کر19109.64پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ ایس ای آل شیئرز انڈیکس31889.53پوائنٹس سے بڑھ کر31914.59پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھا کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 3ارب54کروڑ28لاکھ6ہزار893روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 83کھرب11ارب32کروڑ5لاکھ25ہزار166روپے سے گھٹ کر83کھرب7ارب 77کروڑ77لاکھ18ہزار273روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 26ارب روپے مالیت کے84کروڑ52لاکھ82ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم17ارب روپے مالیت کے53کروڑ10لاکھ62ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس46315.92پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی وجہ سے انڈیکس ایک موقع پر45533.11پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 2115کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے1034کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،998میں کمی اور83کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے سلک بینک ،ہم نیٹ ورک ،بائیکو پیٹرولیم ،بینک آف پنجاب ،پاک ریفائنری ،نیمائر ریسائنس ،کوٹ ادو پاور ،بینک اسلامی پاکستان ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،بینک الفلاح ،پیس پاک لمیٹڈ ،پاور سیمنٹ ،ازگارڈ نائن ،میپل لیف ،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم ،کوہ نور اسپننگ ،فیصل بینک ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،گل احمد اورورلڈ کال ٹیلی کام سر فہرست رہے ۔