کراچی

کے ایس ای 100انڈیکس مزید58.35پوائنٹس کی کمی سے45931پوائنٹس کی سطح پر آ گیا

54.61فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی  ریکارڈ۔33ارب63کروڑ87لاکھ روپے ڈوب گئے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو بھی مندی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس مزید58.35پوائنٹس کی کمی سے45931پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجب کہ54.61فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی  ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںمارکیٹ کے سرمائے میں 33ارب63کروڑ87لاکھ روپے ڈوب گئے اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 14.44فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کار وں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوںکے حصص کی خریداری  میں دلچسپی کے باعث تیزی  دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس46170پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب تیزی کا تسلسل برقرار نہ رہ سکااور مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے45872پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس58.35پوائنٹس کی کمی سے45931پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس68.04پوائنٹس کی کمی سے 19109.64پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس129.05پوائنٹس کی کمی سے31914.58پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر412کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 169کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ225میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب41ارب41کروڑ64لاکھ روپے سے گھٹ کر83کھرب7ارب77کروڑ77لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت49.99روپے کے اضافے سے1049.99روپے اوراے کے ڈی کیپٹل28.64روپے کے اضافے سے410.53روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ281روپے کی کمی سے 9501روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص 62.22روپے کی کمی سے 1587.78روپے ہوگئی ۔