کوئٹہ (ویب ڈیسک)
لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں لیوی اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے۔
کوچ چیک پوسٹ پر تعینات دو لیویز اہلکاروں کو زد میں لیتے ہوئے الٹ گئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کوچ الٹنے سے دو لیوی اہلکاروں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 22 زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو لیویز اہلکاروں نے بیلہ ہسپتال منتقل کیا۔