بنوں میں  پاک فوج   کے  قافلے  کے قریب  دھماکہ   9 سکیورٹی اہلکار شہید اور 25 زخمی

 انوارالحق کاکڑ کی  بنوں میں فوج کے قافلے پر  دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی  کی مذمت

واقعہ سے گہرا صدمہ ہوا،ہمدردیاں شہدا اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں وزیراعظم کا بیان

بنوں (ویب  نیوز)

صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی  ضلع بنوں میں پاک فوج   کے ایک قافلے کو  دہشت گردی کے  حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔دھماکے میں 9 سکیورٹی اہلکار شہید اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔  نگران وزیراعظم نے واقعہ  کی سخت الفا ظ میں مذمت کی ہے ۔جمعرات کی شام یہ بم حملہ بنوں شہر سے 30 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں واقع علاقے جانی خیل کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے جانی نقصانات  کی تصدیق  کی  ہے۔ شہدا کی میتیں اور زخمیوں کوسی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔ خود کش حملہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بنوں میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں پاک فوج کے 9 بہادر جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے واقعہ سے مجھے  گہرا صدمہ ہوا  ۔اپنے  نے ایک بیان میں نگران وزیراعظم  نے  کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں انتہائی قابل مذمت ہیں۔میری ہمدردیاں اس حملے میں شہدا اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اس طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

صدر مملکت کی جانی خیل میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت، 

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جانی خیل میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرمملکت نے خودکش حملے میں قیمتی جانی نقصان پررنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ اس حوالے سے عارف علوی نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہادرسکیورٹی فورسزکیساتھ کھڑی ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رہیں گی۔ صدرمملکت نے شہدا کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پرخراج عقیدت پیش کیا۔ اورشہدا کیلئے بلندی درجات کی دعا، لواحقین سے اظہار تعزیت اورصبر کیلئے دعا کی۔