خود کش دھماکہ ،راولپنڈی میں سکیورٹی سخت ،اسلام آباد کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

 سی پی او سمیت ریجن کے تمام ڈی پی اوز، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید موثر بنائیں،آرپی او راورلپنڈی

تمام ہسپتالوں میں میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنا ئی جائے ،نوٹیفکیشن

اسلام آباد( ویب  نیوز)

اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور میں خودکش دھماکے کے بعد راولپنڈی میں سکیورٹی سخت کر دی گئی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی۔راولپنڈی کے ریجن پولیس آفیسر نے سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ سی پی او سمیت ریجن کے تمام ڈی پی اوز، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید موثر بنائیں ۔آر پی او راولپنڈی نے کہا ہے کہ خصوصی ناکوں پر مشکوک افراد اور وہیکلز پر کڑی نظر رکھتے ہوئے چیکنگ کی جائے، چیکنگ پر موجود اہلکار ایس او پیز کے مطابق چیکنگ کو یقینی بنائیں۔دوسری جانب اسلام آباد کے ہسپتا لوں کو بھی ہائی الرٹ رہنے سے متعلق وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔وزرات صحت کی جانب سے جاری  کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام ہسپتال میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنائیں اور موجودہ حالات کے پیش نظر و فاقی ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔