چلاس میں نامعلوم ملزمان کی مسافر بس پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

26 زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے دو جوان بھی شامل

چلاس (  ویب  نیوز)

صوبہ گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں نامعلوم مسلح ملزمان کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن ریٹائرڈ عارف احمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ ہفتہ کی شام ساڑھے چھ بجے پیش آیا جب نامعلوم مسلح ملزمان نے نجی کمپنی کے-ٹو موورز کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جن میں پاک فوج کے دو جوان بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں سے پانچ کی لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ تین کی شناخت ہونا باقی ہے۔