پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی،عثمان بزدار
ذاتی ایجنڈے کی خاطر عدم استحکام سے دو چار کرنے کی کوشش ملک دشمنی کے مترادف ہے،بیان
لاہور(ویب نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی، کرپشن سے پاک اور معیار ی منصوبے ہماری حکومت کاطرہ امتیاز ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ذاتی ایجنڈے کی خاطر عدم استحکام سے دو چار کرنے کی کوشش ملک دشمنی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کا نقصان ملک کو ہو رہا ہے، قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والوں کو ملک کا احساس ہے اور نہ ہی عام آدمی کا،پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی ۔انہوں نے کہا کہ ان عناصر نے ڈھائی برس میں ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، نئے عزم او رجذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، کرپشن سے پاک اور معیار ی منصوبے ہماری حکومت کاطرہ امتیاز ہیں۔