پنجاب ، سندھ،خیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنزکھل گئے

پنجاب ، سندھ،خیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنزکھل گئے

اسلام آباد ، لاہور ،کراچی،پشاور(ویب  نیوز) پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ میں سی این جی سٹیشنز طویل بندش کے بعد کھل گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بھی سی این جی سٹیشنز کو37 روزہ طویل بندش کے بعد کھولا گیا ۔پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی سٹیشنز صبح 6 بجے کھولے گئے، پنجاب اور پوٹھوہار کے سی این جی سٹیشنز کو 37 دن سے گیس کی فراہمی معطل تھی۔ لاہور کے سی این جی سٹیشنز کو صبح 6بجے کھولے گئے،خیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کھولے گئے۔کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو 5 روزہ بندش کے بعد کھول دیا گیا ۔ سی این جی سٹیشنز کو سپلائی روک کر گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جارہی تھی.

 

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.