عمران خان نے وادی کالام کی حسین تصویر شیئر کردی
تصویر دیکھ کر سوات کا خوبصورت موسم بخوبی محسوس کیا جاسکتا ہے
تصویر میں صاف اور ٹھنڈے پانی کا چشمہ بہہ رہا ہے جبکہ ونوں اطراف نے برف کی چادر اوڑھی ہوئی ہے
صرف 14 گھنٹے کے اندر عمران خان کی پوسٹ پر 88 ہزار سے زائد لائیکس
اسلام آباد(ویب نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سوات کی خوبصورت وادی کالام کی تصویر شیئر کردی۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر کالام وادی سوات کی حسین تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر دیکھ کر سوات کا خوبصورت موسم بخوبی محسوس کیا جاسکتا ہے۔تصویر میں صاف اور ٹھنڈے پانی کا چشمہ بہہ رہا ہے جبکہ اس کے دونوں اطراف نے برف کی چادر اوڑھی ہوئی ہے۔عمران خان نے سوات کی یہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کالام وادی، سوات۔وزیراعظم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اس شاندار تصویر کے فوٹوگرافر خواجہ سعید کو بھی ٹیگ کیا۔دوسری جانب فوٹو گرافر خواجہ سعید نے عمران خان کی جانب سے ان کے کام کو سراہانے پر وزیراعظم کی پوسٹ اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی۔ فوٹو گرافر خواجہ سعید نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسٹوری کے کیپشن میں دل والے ایموجیز بنائے۔وزیراعظم کی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا اور یہی وجہ ہے کہ صرف 14 گھنٹے کے اندر عمران خان کی پوسٹ پر 88 ہزار سے زائد لائیکس آچکے ہیں۔