کورونا وائرس’دنیا بھر میں ہلاکتیں2138965ہو گئیں
کیسز9کروڑ97لاکھ71ہزارسے متجاوز،7 کروڑ 13 لاکھ 67 ہزار مریض شفایاب
نیویارک ،نئی دہلی ، ماسکو ،انقرہ(ویب نیوز)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2138965ہو گئیں ،مصدقہ کیسز9کروڑ97لاکھ71ہزار تک پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں427635، ،کیسز2کروڑ55لاکھ66ہزارہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں153376ہو گئیں ،کیسز1کروڑ6لاکھ55ہزار سے زائد ہو گئے ۔روس میں 68971افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد36لاکھ98ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل میں 216475افراد موت کی آغوش میںجا چکے جبکہ کیسز88لاکھ16ہزارہو گئے ۔برطانیہ میں ہلاکتیں97329ہو گئیں ، کیسز36لاکھ17ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں اموات72877افراد جان کی بازی ہار چکے اورکیسزکی تعداد30لاکھ35ہزار سے زائد ہو گئی۔سپین میں اموات55441جبکہ کیسز26لاکھ3ہزار سے زائد ہو گئے ۔اٹلی میںہلاکتیں85162ہو گئیں اورکیسز24لاکھ55ہزار سے بڑھ گئے ۔ترکی میں جاں بحق افراد کی تعداد24933ہو گئی،کیسز24لاکھ24ہزار328ہو گئے ۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 13 لاکھ 67 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 24 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔