پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں،رجب طیب اردوان

پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں،رجب طیب اردوان

ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر پاک ترک مضبوط تعلقات میں اہم سنگ میل ہے،تقریب سے خطاب

استنبول(ویب  نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں۔ترک صدر اور پاکستانی سفیر سائرس سجاد نے استنبول کی نیول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی ویلڈنگ تقریب سے خطاب کیا جس میں ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپکر مصطفی شین توپ، ترکی کے وزیر قومی دفاع حلوصی آقار، چیف آف ترکش جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلیر، کمانڈر ترک نیول فورس ایڈمرل عدنان اوزبل اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ صدر اردوان نے جہاز کی بلاک ویلڈنگ کا باضابطہ آغاز کیا اور کہا کہ ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر پاک ترک مضبوط تعلقات میں اہم سنگ میل ہے،صدر اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان شاندار تعلقات ہیں، اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک سے پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملجم کلاس جہاز سطح آب، زیرِ آب، اینٹی ائیر ہتھیاروں اور سینسرزسے لیس ہوں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرانسفرآف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت چار میں سے دو جہاز کراچی شپ یارڈ میں تیارہوں گے، سٹیلتھ ٹیکنالوجی والے 2جناح کلاس جہازوں کے ڈیزا ئن کی تیاری بھی اس میں شامل ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.