پاکستان ریلوے کا بکنگ سسٹم دوسرے روز بھی خراب
پہلے سے بکنگ کروانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات پر مسافروں سے معذرت خواہ ہیں،ترجمان ریلوے
اسلام آباد(ویب نیوز)پاکستان ریلوے کے بکنگ سسٹم دوسرے روز بھی ڈائون رہا ۔ گذشتہ روز صبح آٹھ بجے سے بکنگ سسٹم ڈائون ہے، مسافروں کی ایڈوانس بکنگ کا عمل بھی رک گیا ، بکنگ کروانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ سرور میں ڈیٹا موجود نہیں ہے۔ آن لائن بکنگ کرانے والے مسافروں کے پاس ہارڈ کاپی نہ ہونے کے باعث مشکلات ہیں۔ترجمان ریلوے نے بتایا کہ ریلوے سرور میں خرابی جلد مکمل طور پر دور کر دی جائے گی،تمام ریزرویشن آفسز جلدبحال کردیئے جائیں گے، ریلوے کے سرور میں خرابی سے ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات پر مسافروں سے معذرت خواہ ہیں۔ملک بھر میں دو روز سے ٹرینوں کی بکنگ کا عمل متاثر ہے ۔