کورونا ‘ملک بھر میں 64افراد جاں بحق ،1910نئے کیسزرپورٹ
اموات 11514 ہوگئیں، فعال کیسز کی تعداد33295تک پہنچ گئی ،2147کی حالتتشویشناک ہے،این سی اوسی
کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی شرح91.7فیصد تک پہنچ چکی ہے
ا سلام آباد (ویب نیوز)مہلک وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 64مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد11514تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1910نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 39ہزار 387 تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعرات کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا4 لاکھ 94 ہزار578 مریض مکمل طور پر شفایاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد33295تک پہنچ گئی ، اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2147 تک پہنچ گئی ۔پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح91.7فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2371مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2866تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد17689،صوبہ پنجاب10599،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1525،صوبہ بلوچستان238،آزاد جموں وکشمیر355جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد23رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ22ہزار37 مریض مکمل طور پر شفا یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ40ہزار545،خیبر پختونخوا61462،اسلام آباد39079،بلوچستان18357،آزاد جموں وکشمیر8317جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4781تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د41076تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں 66198، سندھ میں2 لاکھ 43ہزار683، پنجاب میں ایک لاکھ 55 ہزار805، بلوچستان میں18788، آزاد جموں و کشمیر میں 8931اور گلگت بلتستان میں4906 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4661افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3957، خیبر پختونخوا میں1870، اسلام آباد میں472، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 193 اور آزاد جموں و کشمیر میں 259فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 78لاکھ چار ہزار935ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے40821نئے ٹیسٹ کئے گئے۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار یہ نو فیصد ہوگئی۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد جموںو کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔پاکستان میں کوروناکاپہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ 2020کو رپورٹ ہوئی۔کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔