کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کوچین سے پاکستان پہنچے گی،انتظامات مکمل

پی آئی اے کا طیارہ آج (جمعہ کو)بیجنگ کے لیے روانہ ہوگا،چین کی عطیہ کی گئی5لاکھ وائلز پاکستان لائی جائینگی

اسلام آباد(ویب  نیوز)کورونا وبا کے خلاف بنائی گئی ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی سفارتخانے، وزارت خارجہ اورہیلتھ سروسز نے پی آئی اے کوگرین سگنل دے دیا ۔پی آئی اے نے کورونا ویکسین لانے کیلئے مفت خدمات فراہم کی ہیں، پی آئی اے انتظامیہ نے کورونا ویکسین کیلئے بوئنگ 777 کی دستیابی سے باضابطہ طورپرآگاہ کردیا ،پی آئی اے کا طیارہ آج (جمعہ کو)بیجنگ کے لیے روانہ ہوگا۔خصوصی طیارہ پرچین کی جانب سے عطیہ کی گئی 5 لاکھ ویکسین وائلزپاکستان لائی جائیں گی۔ خصوصی جہازبیجنگ سے ہفتے کو کورونا ویکسین لے کراسلام اباد ایئرپورٹ پہنچے گا۔ کورونا ویکسین مخصوص کنٹینرمیں رکھ کر لائی جائیگی، خصوصی کنٹینر چین سے حاصل کیا جائے گا۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔