پی آئی اے کو 15برس کے دوران  499ارب 75 کروڑ روپے   کا خسارہ

 (ن)لیگ کے آخری سال سب سے زیادہ 67 ارب روپے کا خسارہ ہوا

2019ء میں خسارہ کم ہوکر55ارب ہوگیا، 2020میں39ارب ہوگیا

وزیرہوابازی غلام سرورخان نے 2005 سے 2020کے دوران  خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں

اسلام آباد (ویب  نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کو15سال کے دوران 499ارب 75کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔وزیرہوابازی غلام سرورخان نے پی آئی اے کو2005 سے 2020کے دوران ہونے والے خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں، جس کے مطابق قومی ائیرلائن کا خسارہ 15 سالوں کے دوران 500 ارب تک پہنچ گیا۔تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ (ن)لیگ کے آخری سال سب سے زیادہ 67 ارب روپے کا خسارہ ہوا، تحریک انصاف کے دورمیں قومی ایئرلائن کے خسارے میں بتدریج کمی ہوئی۔ 2019 میں خسارہ کم ہوکر55 ارب ہوگیا جب کہ 2020 میں پی آئی اے کا خسارہ مزید کم ہوکر39 ارب ہوگیا۔