کوروناوائرس ،،، پاکستان  بھر میں مزید 56مریض انتقال کر گئے

کورونا ‘ملک  میں مزید 56افراد جاں بحق ،1384نئے کیسزرپورٹ
اموات 11802تک پہنچ گئیں،2016 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،این سی اوسی

اسلام آباد (ویب  نیوز)مہلک وباء کوروناوائرس کے باعث پاکستان  بھر میں مزید 56مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد11802تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1384نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ49ہزار32تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے بدھ کے  روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک میں کورونا5 لاکھ 4ہزار46 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد33184تک پہنچ گئی، اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2016 تک پہنچ گئی۔پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح91.8فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1509مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2637تک پہنچ گئی ۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد18940،صوبہ پنجاب9779،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1309،صوبہ بلوچستان124،آزاد جموں وکشمیر380جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد15رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ25ہزار297 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ44ہزار208،خیبر پختونخوا63029،اسلام آباد39777،بلوچستان18516،آزاد جموں وکشمیر8426جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4793تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د41561تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں67589، سندھ میں2 لاکھ48ہزار270، پنجاب میں ایک لاکھ 58 ہزار793، بلوچستان میں18836، آزاد جموں و کشمیر میں9073اور گلگت بلتستان میں4910 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں4806افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4033، خیبر پختونخوا میں1923، اسلام آباد میں475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد جموں و کشمیر میں267فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 80لاکھ 41  ہزار254ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے35460نئے ٹیسٹ کئے گئے۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.