نئی دہلی (ویب ڈیسک)
بھارتی کسانوں کے ملک گیر احتجاج میں شدت آ گئی، زرعی قوانین واپس نہ لینے پر مودی ہٹاو تحریک کا اعلان کر دیا، چھ فروری کو بھارت بند کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں، کسان رہنما راکیش نے کہا کہ جب جب راجا ڈرتا ہے قلعہ بندی کرتا ہے۔
کسانوں کی تحریک کا خوف، مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے۔ دلی کے اردگرد آہنی دیواریں کھڑی کر دیں، کاشتکار لیڈروں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا،ہریانہ کے بڑے اور پرانے شہر جند میں خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما راکیش نے کہا کہ جب جب راجا ڈرتا ہے قلعہ بندی کرتا ہے۔
انہوں نے کارکنوں سے مزید کہا کہ وہ پرامن طریقے سے ڈٹے رہیں، کامیابی انہی کی ہو گی۔ جلسے میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ فنکاروں نے بھی اپنی پرفارمنس سے حاضرین کا حوصلہ بڑھایا۔
امریکی گلوکارہ ریحانہ کے کسانوں کے حق میں آوازبلند کرنے کے بعد مودی سرکار کے ہوش ٹھکانے آ گئے، وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت کئی بھارتی وزرا کو پریشانی لاحق ہو گئی، ملک میں اتحاد پیدا کرنے کی باتیں کرنے لگے۔