کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید 59افراد جاں بحق
اموات تک پہنچ گئیں،1037نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد ( ویب نیوز)مہلک وباکوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 59انتقال کر گئے جس کے بعد پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12026تک پہنچ گئی۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1037نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ55ہزار511تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے پیر کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا5 لاکھ 11 ہزار 502 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد31983تک پہنچ گئی۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1828 تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 92.1فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1260مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2462تک پہنچ گئی ۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد19370،صوبہ پنجاب8350،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1273،صوبہ بلوچستان92،آزاد جموں وکشمیر417جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد19رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ27ہزار558 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ47ہزار685،خیبر پختونخوا64112،اسلام آباد40241،بلوچستان18581،آزاد جموں وکشمیر8530جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4795تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د41994تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں68531، سندھ میں 2 لاکھ51ہزار47، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار935، بلوچستان میں18869، آزاد جموں و کشمیر میں9219اور گلگت بلتستان میں4916 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں4900افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4119، خیبر پختونخوا میں1957، اسلام آباد میں480، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد جموں و کشمیر میں272فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 82لاکھ24 ہزار869ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے32149نئے ٹیسٹ کئے گئے۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔پاکستان میں کوروناکاپہلا کیس 6 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ 2020کو رپورٹ ہوئی جبکہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔