کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید 5 افراد جاں بحق

اموات 30345تک پہنچ گئیں،310نئے کیسز رپورٹ

کوروناکے مثبت کیسز کی شرح 0.96 فیصد رہی ،این سی او سی

اسلام آباد(ویب  نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید5 افراد جاں بحق ہو گئے،اموات 30345تک پہنچ گئیں،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 310نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ایکٹو کیسز کی تعداد آٹھ ہزار دو سو انتالیس ہے ، چودہ لاکھ پچاسی ہزار تین سو سولہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ نو چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں310نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 15لاکھ 23ہزار900ہو گئی۔ صوبہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ چار ہزار آٹھ سو اکتالیس،سندھ میں پانچ لاکھ چوہتر ہزار سات سو تیس،خیبرپختونخوا دو لاکھ اٹھارہ ہزار آٹھ سو اٹھانوے اور بلوچستان میں پینتیس ہزار چار سو انہتر تک پہنچ چکی ہے۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ پینتیس ہزار تئیس کیسز،گلگت بلتستان میں گیارہ ہزار چھ سو پچانوے اور آزادکشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد تینتالیس ہزار دو سو چوالیس ہوگئی  ۔ملک بھر میں مزید5افراد جاں بحق ہو نے کے بعد مجموعی اموات کی تعداد تیس ہزار تین سو پینتالیس ہو گئیں۔