اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وباء کورونا  وائرس کے باعث ملک بھرمیں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، اموات کی تعداد 30 ہزار 360 ہوگئی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی ایچ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 75 لاکھ 31 ہزار 61 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 176 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 85 ہزار 996 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 374 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 280 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 181 ہوگئی ،پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 87، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 473، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 81، بلوچستان میں 35 ہزار 475، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 708، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 83 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 274 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں ایک شخص جاں بحق ہوا، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 360 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 557، سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔