شہر اقتدار میں کورونا ویکسین لگوانے کیلئے درخواستوں کے انبار لگ گئے

ضلعی محکمہ صحت، نادرا اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کے درمیان کوآردینیشن کا فقدان

اسلام آباد (ویب  نیوز)شہر اقتدار میں کوروناوائرس کی ویکسین لگوانے کے لئے درخواستوں کے انبار لگ گئے تاہم ویکسین لگانے کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے اور  گذشتہ پانچ روز کے دوران اسلام آباد میں صرف  34طبی ورکرز کو ہی ویکسین لگائی جاسکی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس کی ویکین لگانے کا عمل سست روی کا شکار ہے ،ضلعی محکمہ صحت، نادرا اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کے درمیان کوآردینیشن کا شدید فقدان دیکھنے میں آرہا ہے۔ ایک روز میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)میں صرف چار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جاسکی ہے جبکہ پمز ہسپتال میں محض 14ہیلتھ ورکرز کو ہی ویکسین لگائی جاسکی ہے۔ شہر اقتدار میں گذشتہ پانچ روز میں صرف 34ہیلتھ رورکز کو کوروناوائرس کی ویکسین لگائی گئی ۔ ڈی ایچ او آفس کو ہیلتھ ورکرز کے ساتھ رابطہ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام آباد میں کوروناویکسینیشن کے لئے 14سینٹرز قائم کئے گئے ہیں تاہم نادرا اور ہیلتھ ورکرز کے درمیان کوآرڈینیشن کا شدید فقدان دیکھنے میں آرہا ہے۔ واضح رہے کہ کہا گیا ہے کہ کوروناوائرس کی ویکسینیشن کا عمل نادرا کی رجسٹریشن کے ذریعے ہو گا۔