اقتدار میں آ کر غریب لوگوں کے لیے 30 لاکھ گھر بنائیں گے، بلاول

غریب ترین لوگوں کو سولر انرجی کے ذریعے مفت بجلی فراہم کریں گے

لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، نہیں چاہتے ہم پر کسی کو چوتھی بار مسلط کیا جائے

کاغذات نامزدگی چھیننے والوں کو سب جانتے ہیں، 8 فروری کو بڑا سرپرائز دیں گے، چیئرمین پی پی کی پریس کانفرنس

سکھر(  ویب   نیوز)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آ کر غریب لوگوں کے لیے 30 لاکھ گھر بنائیں گے اور غریب ترین لوگوں کو سولر انرجی کے ذریعے مفت بجلی فراہم کریں گے۔لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، نہیں چاہتے ہم پر کسی کو چوتھی بار مسلط کیا جائے،کاغذات نامزدگی چھیننے والوں کو سب جانتے ہیں، 8 فروری کو بڑا سرپرائز دیں گے،سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر ہمیں اقتدار ملا تو تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں میں دوگنا اضافہ کریں گے کیونکہ ہمارامقابلہ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے ہے۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لیے 30لاکھ گھر بنانا چاہتے ہیں اور کچی آبادی کے مکینوں اور سیلاب متاثرین کو گھر تعمیر کرکے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں عوامی فلاح کے منصوبے شروع کیے ہیں، پیپلزپارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے اور ہم تعلیم کے شعبے میں عوام کو آئین کے مطابق حقوق دیں گے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ کم قیمت پر بجلی فراہم کریں یا غریب ترین لوگوں کو مفت بجلی دیں، ہم یہ صرف نعرہ نہیں لگا رہے بلکہ ہم نے پوری منصوبہ بندی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام اضلاع گرین انرجی پارک بنائیں گے اور سولر اور ونڈ سے بجلی پیدا کریں گے اور مقامی لوگوں کو بجلی دیں گے، ہمارا مقصد مقامی لوگوں کو کم قیمت پر بجلی پہنچانا ہے اور غریب لوگوں کو سولر پینل دیں گے تاکہ 200 سے 300 یونٹ بجلی وہ مفت حاصل کر سکیں،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کسی کو چوتھی بار ہم پر مسلط کیا جائے، چاہتا ہوں کہ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کریں، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی کھلاڑی آئے اور وہ بھی کسی بزدار کو ہم پر مسلط کرے، کاغذات نامزدگی چھیننے والوں کو سب جانتے ہیں ہم 8 فروری کو بڑا سرپرائز دیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم جاری ہے، شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر 10 نکاتی منشور پیش کیا، پیپلزپارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، پیپلزپارٹی الیکشن میں بہترین نتائج دے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گھوٹکی کی خواتین کو بھی بلاسود قرضے دیے گئے، اپنی زمین اپنا مکان کا انقلابی پروگرام شروع کیا ہے، غریبوں کو پکا گھر اور مالکانہ حقوق مل رہے ہیں، سندھ میں صحت کے بہترین ادارے بنائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ کاغذات نامزدگی کہاں چھینے جارہے ہیں، کاغذات نامزدگی کے معالے پر متعلقہ لوگ جوابدہ ہیں، سندھ میں تو کاغذات نہیں چھینے جارہے ہیں، جہاں چھینے جارہے ہیں وہ جواب دیں، کاغذات نامزدگی چھیننے کا کام بلاوجہ کیا جارہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد بھی وفاق میں 17 وزارتیں چل رہی ہیں، ان 17 وزارتوں پر سالانہ 300 ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں، اقتدار میں آکر ان 17 وزارتوں کو ختم کردیں گے، ہم ہوائی باتیں نہیں کررہے، جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کرکے دکھائیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ مجھے لاہور سے الیکشن لڑنا ہے، نہیں چاہتے کہ کسی کو چوتھی بار ہم پرمسلط کیا جائے، نہیں چاہتے کہ کوئی کھلاڑی آئے اور وہ بھی کسی بزادر کو ہم مسلط کرے، امید کرتا ہوں کہ لاہور سے میرے کاغذات نامزدگی منظور ہوجائیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیں، تحریک انصاف کو ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگنی چاہیئے، مسلسل مقف ہے کہ انتقامی سیاست اور گرفتاریوں پر یقین نہیں رکھتے، شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی آج بھی مذمت کرتے ہیں، کیا شاہ محمود قریشی نے سیاسی انتقام سے متعلق مقف تبدیل کرلیا ہے؟سابق وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے گھر کے لوگوں کو الیکشن کمشن فوری ہٹانا چاہیئے، نگراں سیٹ اپ میں جو متنازع لوگ ہیں ان کو ہٹایا جائے، مسلم لیگ ن کے لوگ پی آئی اے کو بیچنا نہیں خریدنا چاہتے ہیں۔۔۔