کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب
کے ایس ای 100انڈیکس مزید47.10 پوائنٹس کی کمی سے 46674.77پوائنٹس کی سطح پرآ گیا
50.47فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ،سرمایہ کاروں کو 20ارب سے زائد کا نقصان
کراچی(ویب نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی کا رجحان غالب رہا جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مزید47.10 پوائنٹس کی کمی سے 46674.77پوائنٹس کی سطح پرآ گیا اور50.47فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیںکمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کو 20ارب 78کروڑ4لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت54.92 فیصد زائدرہا۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں منگل کو ٹریڈنگ کے آغازمیں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 46991.97پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںمنافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے باعث انڈیکس 46628پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیامندی کا رجحا ن آخر تک غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس47.10 پوائنٹس کی کمی سے 46674.77پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس13.26پوائنٹس کی کمی سے 19486.59پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 80.25پوائنٹس کی کمی سے 32166.69پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر420کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے191کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ212میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت84کھرب34ارب20کروڑ28لاکھ روپے سے گھٹ کر84کھرب 13ارب42کروڑ24لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے خیبر ٹوبیکو کے حصص کی قیمت20.45روپے کے اضافے سے 293.50روپے اورنیشنل ریفائنری19.44روپے کے اضافے سے 514.07روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ 269.13روپے کی کمی سے 10527.43روپے او رنیسلے پاکستان کے حصص142.50روپے کی کمی سے 6298.33روپے ہوگئی ۔