کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں2364881ہو گئیں
کیسز10کروڑ78لاکھ51ہزارسے متجاوز،7 کروڑ 98 لاکھ 54 ہزار مریض شفایاب
نیویارک،نئی دہلی ، ماسکو ، میڈرڈ( ویب نیوز )
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2364881 ،مصدقہ کیسز10کروڑ78لاکھ51ہزارسے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں483200 ، کیسز2کروڑ78لاکھ97سے بڑھ گئے ۔بھارت کوروناسے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں155399ہو گئیں،کیسز1کروڑ8لاکھ71ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں78134افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد40لاکھ12ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل میںہلاکتیں234945ہو گئیں ،کیسز96لاکھ62ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں ہلاکتیں114851ہو گئیں ،کیسز39لاکھ85ہزار ہو گئے ۔فرانس میں اموات 80443ہو گئیں،کیسز33لاکھ85ہزار ہو گئے ۔سپین میں63704ہو گئیں ،کیسز30لاکھ23ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں92338ہو گئیں ،کیسز26لاکھ68ہزار سے بڑھ گئے ۔ دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 98 لاکھ 54 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 54 لاکھ 84 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔