بجلی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
اضافہ ایک سال کیلئے کیا گیا،صارفین پر84 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا
اسلام آباد ( ویب نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میںمسلسل دوسرے دن 83پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کی منظوری دے دی۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دے دی گئی ، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے تاہم اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔نیپرا کی جانب سے بجلی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی بنیادوں پرکیا گیا اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 2019-20 کیلئے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک سال کیلئے کیا گیا جسے سے صارفین پر84 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم کے الیکٹرک اورلائف لائن صارفین اضافے سے مستثنیٰ رہیں گے۔