اسلام آباد (ویب نیوز)

نیپرا نے بجلی صارفین پر3روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے مہنگائی سے ستائے عوام پر بجلی بم گرادیا۔بجلی صارفین پر 3روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج عائدکرنے کی منظوری دیدی ۔نیپرا نے حکومتی درخواست پراپنا فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوادیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سے لگایا جائے گا،اضافی سرچارج کا اطلاق گھریلو صنعتی کمرشل،زرعی صارفین پربھی ہوگا۔اضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔