لداخ میں بھارت زیر قبضہ علاقوں سے دستبردار ہوگیا
پٹرولنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔
نئی دہلی، لداخ (ویب نیوز)لداخ میں بھارتی فوج ماضی کے زیر قبضہ علاقوں سے دستبردار ہوگئی،اب ان علاقوں میں اسے گشت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔رپورٹ کے مطابق فنگر 3 اور فنگر 8 کے درمیان 10 کلومیٹر کے علاقے کو بفر زون قرار دیاگیاہے ۔بھارتی فوج 1962 کی جنگ کے بعد سے اس علاقے میں پٹرولنگ کرتی رہی ہے ، مگر اب اسے اجازت نہیں ہو گی۔ راج ناتھ سنگھ اپریل سے پہلے کی صورتحال کی بحالی کا دعوی نہیں کر رہے ہیںجوکہ بھارت کا بنیادی مطالبہ رہا ہے ۔ انخلا کے معاہدے میں صرف وسطی لداخ کا پنگونگ تسو جھیل سیکٹر شامل ہے ،شمالی لداخ میں دولت بیگ اولڈی کے قریب ڈپسانگ سیکٹر کا کوئی ذکر نہیں جہاں چینی فوج نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پار کرکے 15 سے 18 کلو میٹر تک علاقے پر تسلط جما یا، اس علاقے پر بھارت کا ہمیشہ سے دعوی اور بھارتی فوج پٹرولنگ کرتی رہی ہے ۔ادھر جھیل پنگونگ کے کناروں سے بھی ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں سمیت دیگر بھاری سامان ہٹانا شروع کر دیا گیا ۔ بھارت نے اپنے ٹینک قریبی علاقے نیوما منتقل کر دیئے ہیں جبکہ چین اپنے ٹینک قریبی چھاؤنیوں میں منتقل کر رہا ہے۔جھیل کے دونوں کناروں سے انخلا سات روز کے اندر مکمل کیا جائیگا۔