عبدالحفیظ شیخ، علی بخاری، فرید رحمن،یوسف رضا گیلانی، طارق فضل چوہدری، محمد یوسف اسلام آباد سے امیدوار
اسلام آباد سے خاتون کی ایک نشست پر فوزیہ ارشد، منیرہ جاوید، فرح اکبر اور فرزانہ کوثر امیدوار ہیں
بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی جاری ابتدائی فہرست صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں آویزاں
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات کے لیے اسلام آباد کی 2 نشستوں اور بلوچستان سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد کی 2نشستوں پر امیدواروں کی جاری کی گئی ابتدائی فہرست کے مطابق عبدالحفیظ شیخ، علی بخاری، فرید رحمن اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے امیدوار ہیں۔یوسف رضا گیلانی، طارق فضل چوہدری، محمد یوسف بھی اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست کے امیدوار ہیں۔اسلام آباد سے خاتون کی ایک نشست پر فوزیہ ارشد، منیرہ جاوید، فرح اکبر اور فرزانہ کوثر امیدوار ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی جاری کی گئی ابتدائی فہرست صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں آویزاں کی گئی ہے۔فہرست کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں کے لیے 19امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔بلوچستان سے سینیٹ میں ٹیکنو کریٹ اور علماء کی 2نشستوں کے لیے 8امیدواروں کے نام شامل ہیں۔فہرست میں خواتین کی 2نشستوں کے لیے 9اور اقلیت کی 1نشست کے لیے 5 امیدواروں کے نام بھی شامل ہیں۔