عوام نے ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کی منفی سیاست کا راستہ روک دیا ہے
وزیراعلیٰ سے خواتین ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات، سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال
لاہور (ویب ڈیسک)
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، کوئی معاشرہ خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے خواتین ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے جس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں سعدیہ سہیل رانا، سمیرا احمد اور رشیدہ خانم شامل تھیں۔ ملاقات میں فلاح عامہ کے منصوبوں، خواتین کو مزید با اختیار بنانے اور مسائل کے حل کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ خواتین ارکان اسمبلی کو ہمیشہ مشاورت میں شامل کیا ہے، ون مین شو کا قائل نہیں، ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں۔عثمان بزدار نے کہا کہ خواتین ارکان صوبائی اسمبلی کو ان کا جائز حق دیں گے، خواتین کو با اختیار بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، کوئی معاشرہ خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، عوام نے ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کی منفی سیاست کا راستہ روک دیا ہے، پی ڈی ایم بند گلی میں پھنس چکی ہے۔