بین الاقوامی سب میرین کیبل میں پیدا ہونے والی انٹر نیٹ سروسز میں خرابی کے حوالے سے متبادل انتظامات
اسلام آباد(ویب نیوز )
پاکستان سے گزرنے والی ایک بین الاقوامی کیبل میں خرابی کے پیش نظر اضافی بینڈوتھ کے ذریعے متعلقہ سروس فراہم کنندگان نے صارفین کو بلا تعطل انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے حوالے سے متبادل انتظامات کر لئے ہیں۔
قبل ازیں ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) نے ایس ایم ڈبلیو 5 (SMW5)کیبل سسٹم میں مصر کے مقام ابو طلعت کے قریب بین الاقوامی رابطے میں آنے والی زیر سمندر خرابی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ خرابی کو دور کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں تاہم خرابی کو مکمل طور پر دور کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات سے آگاہ کیا جائے گا۔