بجلی کے بلوں پر نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری
ای سی سی کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں محدود سطح تک اضافے کی منظوری
اسلام آباد(ویب نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی نے بجلی کے بلوں پر 10 پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کا اجلاس ہوا، یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائز اشیا کی قیمتوں پر نظرثانی کی سمری کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا ، گھی کی قیمتوں پر نظرثانی سے متعلق مختلف تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔ ای سی سی نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں محدود سطح تک اضافے کی منظوری دیدی۔ای سی سی نے اوشئین شپنگ سرورسز کو 5.8 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔ جرمن کمپنی کو اسٹیل ملز کے لئے کوئلے کی فراہمی کے بقایاجات کی مد میں ادائیگی کی جائے گی۔ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں ٹیکسوں کے مسائل کے حل کیلئے قائم ذیلی کمیٹی کی سفارشات منظور کر لی گئی۔وزارت توانائی کی آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں پر ٹیکس عائد کرنے کی سمری پر غور کیا گیا، سیکرٹری قانون کی سربراہی میں تجاویز کی تیاری کیلئے سب کمیٹی قائم کردی گئی۔اجلاس کے دوران بجلی بلوں پر 10 پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔ زرعی شعبے کیلئے کورونا وبا کے تناظر میں وزیراعظم ریلیف پیکیج کی سبسڈی کی تقسیم بارے سمری منظور کر لی گئی۔ای سی سی نے نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس منصوبے کیلئے ساورن گارنٹی کی منظوری بھی دیدی۔ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کیلئے 55 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی۔ احساس پروگرام کی میڈیا مہم کے واجبات کی ادائیگی کیلئے وزارت اطلاعات کو 10.9 کروڑ اور سپیشل ٹیکنالوجی زونز کیلئے 20 کروڑ کے اجرا کی منظوری دی گئی