پی ایس ڈی ایف نے جاز بزنس کا تیار کردہ ڈیجیٹل تصدیقی نظام متعارف کرادیا

لاہور: (ویب نیوز )

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (PSDF) نے جازبزنس (Jazz Business)کے اشتراک سے Digital Verification and Validation (DVV) systemمتعارف کرادیاہے جس کامقصد حاضری اوروظائفہ کی تقسیم کو ڈیجیٹل سسٹم کے تحت منظم کرنا ہے۔

یہ اشتراک Jazz Business) (کی جانب سے اٹھایا گیا ایک اقدام ہے جو کہ B2BٰICT سروسز کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے جو اس وقت پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ٹاپ 100کمپنیوں کی لسٹ میں شامل95 کمپنیوں کو اپنی سروس فراہم کرتا ہے۔DVVنادرا سے بائیو میٹرک انضمام کی منظوری کے مرحلے میں ہے جبکہDVV منصوبے سے پنجاب بھر میں PSDF سے منسلک ایک لاکھ کے قریب طلباء کو فائدہ ہوگا۔

اس نظام سے ڈیجیٹل طریقہ سے جمع کیے گئے طلبا کے ڈیٹاکی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد اس ڈیٹا کی نادارا سے توثیق کرائی جا سکے گی۔ اس سے ٹرینی پروفائلز کوPSDF کے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں لانے، طلبا کی حاضری کی توثیق کرنے اور تعلیم و تربیت کے وسائل کی تقسیم کی نگرانی میں بھی مدد ملے گی۔ پورٹیبل بائیو میٹرک ڈیوائسز کے استعمال سے عملے کے اوقات کار میں کمی و تبدیلی کے ساتھ ساتھ جعلی اور گھوسٹ ٹرینیز کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے گا۔

مزید یہ کہ JazzCashکے ذریعہ مختص ماہانہ وظائف براہ راست ٹرینیز کے اکاونٹس میں جمع کروائے جاسکیں گے جس سے ان کی وظائفہ تک فوری رسائی ممکن ہوجائے گی۔

ٖPSDFکے چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد خان کا کہنا تھا کہ ”PSDF پاکستان کی سب سے جدید اور ٹیکنالوجیsavvy ڈویلپمنٹ سیکٹر کمپنی ہے۔جاز کے ساتھ یہ شراکت داری، PSDF کے تربیتی مقامات پر جدید ٹیکنالوجی کی تنصیب اور ڈیجیٹل سروسزفراہمی کے لیے کی جانے والی ہماری کوششوں کا ایک حصہ ہے تاکہ ہم اپنے آپریشنز کو بہترکرسکیں۔”

جاز(Jazz) کے چیف بزنس آفیسر علی نصیر کا کہنا تھا کہ ”جاز بزنس (Jazz Business) ہمارے صارفین کو کم قیمت پرزیادہ اور بہترکارکردگی کا منفردحل فراہم کررہا ہے۔DVV کامذکورہ ڈیجیٹل منصوبہ جدید اور محفوظ ٹیکنالوجی کی مدد سے PSDF کے آپریشنل اخراجات میں کمی لانے میں مدد دے گا۔ یہ شراکت داری ایک محفوظ اور مضبوط ڈیجیٹل نظام تیار کرنے کے ہمارے وژن کی عکاس ہے۔