انتشارکی سیاست کرنیوالوں کووسیع تر قومی مفاد میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، بیان
لاہور (ویب ڈیسک)
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں، عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں، انتشارکی سیاست کرنے والوں کووسیع تر قومی مفاد میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ معیشت درست ٹریک پر آچکی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر کے لئے ٹیک آف کرچکا ہے۔ کورونا کے باوجودکاروباری سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے۔ عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں،افراتفری نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عناصر انتشار پھیلا کر ترقی کو روکنے کے درپے ہیں۔ موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں ،انتشارکی سیاست کرنے والوں کووسیع تر قومی مفاد میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔پاکستانی عوام عاقبت نا اندیش عناصرکے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ پی ڈی ایم کو ملکی ترقی عزیز نہیں، یہ ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں، اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے.