آئندہ 3 سے 4 ہفتے بہت اہم، مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

محکمہ موسمیات نے ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں بننے والی گلیشیائی جھیل کے کسی بھی وقت پھٹنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ششپر گلیشیئر کے سرکنے اور پانی کا بہا رکنے سے حسن آباد ہنزہ میں بننے والی جھیل کے پھٹنے کا خدشہ ہے، گلیشیائی جھیل رواں برس موسم گرما میں درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ پھٹنے کا امکان ہے، اس حوالے سے آئندہ 3 سے 4 ہفتے بہت اہم ہیں، اس دوران اس کی مسلسل نگرانی ضروری ہے تاکہ کسی ناگہانی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل ہوتا رہے۔

محکمہ موسمیات نے گلاف الرٹ میں سفارش کی ہے کہ حسن آباد ہنزہ میں آٹومیٹک ویدر اسٹیشن نصب کیا جائے۔ گلاف پراجیکٹ 2 کے ذریعے تجویز کردہ ہائیڈرو میٹیریالوجیکل آلات کی آمد تک ششپر گلیشیئر پر واٹر لیول اور واٹر ڈسچارچ مانیٹرنگ اسٹیشن نصب کیا جائے۔