ووٹ نہیں نوٹ کی جیت ہوئی ،پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا،بیان
لاہور (ویب ڈیسک)
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سینیٹ الیکشن بارے تحفظات سچ ثابت ہوئے،ووٹ نہیں نوٹ کی جیت ہوئی ،پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے سینیٹ الیکشن میں جو کچھ ہوا، اس پر ہر جمہوریت پسند شرمندہ ہے، ووٹ نہیں نوٹ کی جیت ہوئی ، سینیٹ الیکشن میں ووٹ کو جعلی عزت دینے کے دعویداروں نے سر عام ووٹ کی تذلیل کی، پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا، گھنانا کھیل کھیل کر اخلاقی، سیاسی اور جمہوری روایات کو پامال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمیروں کا سودا کرنے والوں نے ہر جمہوری اصول کو پاں تلے روندا، یہ عبدالحفیظ شیخ کی نہیں بلکہ جمہوری سوچ رکھنے والے ہر سیاستدان کی ہار ہے، منڈیاں لگا کر الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے والوں نے اپنے سینے پر بد ترین داغ سجایا، وزیراعظم کے سینیٹ الیکشن کے بارے میں تحفظات سچ ثابت ہوئے، عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان ایک جرات مند لیڈر کا دلیرانہ اقدام ہے۔