اسلام آباد: (ویب  نیوز) تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست جمع کرانے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کس قانون اور آئین میں لکھا ہے کہ ضمیروں کے سوداگر بن جائیں۔ پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن کے ایکشن پر لگی ہوئی ہیں۔ جبکہ کنول شوزب کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے پاس اب کوئی اخلاقی جواز نہیں رہ گیا۔

وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ان کا تاریخی ریکارڈ یہی ہے۔ الیکشن کمیشن کو ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے۔ وزیراعظم کا سپریم کورٹ سے رائے مانگنے کا مقصد شفاف الیکشن تھا۔ لوگوں کو مارنا، پیٹنا اور اغوا کرنا زرداری کے پرانے طریقے ہیں۔