غرب اردون ، اسرائیلی فوج کی کارروائیاں،متعدد فلسطینی گرفتار
حراستی مرکز منتقل ،علی عبدالغفار دوفش کو گھر سے گرفتار کیا اور گاڑی بھی ضبط کی گئی
غرب اردن(صباح نیوز) فلسطین کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج نے کارروائیاں کرتے ہوئے متعددفلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ۔غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں جبع کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں مراد ولید ملایشہ، محمد محمود علاونہ اور مراد فشافشہ کو گرفتار کرلیا۔ یہ تینوں فلسطینی سابق اسیر ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اسی علاقے میں تلاشی کے دوران سابق اسیر لطفی طاہر ملایشہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ادھر مغربی جنین میں مانہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوعران شادی عبدالروئف صبیحات نامی یک نوجوان کو گرفتار کیا۔ ایک شہری سعید ابو علی کو اریحا شہر سے گرفتار کیا گیا۔قابض فوج نے بیت لحم میں تلاشی کے دوران 21 سالہ سابق اسیر ابراہیم سلیمان دعدوع اور محمود احمد عیسی کو کو ان کے گھروں سے اٹھالیا۔رام اللہ میں تلاشی کے دوران 30 سالہ مجد جرار، البیرہ سے 22 سالہ سعد زلوم، بیرزیت سے 39 سالہ محمد سلیمان کنعان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔الخلیل شہر میں تلاشی کے دوران 29 سالہ علی عبدالغفار دوفش کو اس کے گھر سے گرفتار کیا اور اس کی گاڑی بھی ضبط کی گئی۔