کورونا وائرس ، دنیا بھر میں 2599984ہلاکتیں
امریکہ میں اموات537119 ، بھارت میں157791ہو گئیں
کیسز 11کروڑ70لاکھ76ہزار سے متجاوز،9 کروڑ 26 لاکھ 92 ہزار مریض شفایاب
نیویارک،نئی دہلی ، ماسکو ،میڈرڈ(صباح نیوز)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2599984ہو گئیں، کیسز 11کروڑ70لاکھ76ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں537119ہو گئیں، کیسز2کروڑ96لاکھ53ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں157791ہو گئیں ،کیسز1کروڑ12لاکھ10ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں88726افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسز43لاکھ12ہزار سے زائد ہو گئے ۔برازیل میںہلاکتیں264446ہو گئیں ،کیسز1کروڑ9لاکھ39ہزار سے تجاوز کر گئے ۔برطانیہ میںہلاکتیں124419ہو گئیں ،کیسز42لاکھ13ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں 88444افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز38لاکھ 82ہزار سے بڑھ گئے ۔سپین میں اموات 71138ہو گئیں ،کیسز31لاکھ49ہزار12افراد ہو گئے ۔اٹلی میںہلاکتیں99578ہو گئیں ،کیسزکی تعداد30لاکھ46ہزارتک پہنچ گئی۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 26 لاکھ 92 ہزار اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہے۔