اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد خنکی بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔