اسلام آباد (ویب نیوز)

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار کو پھر موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ہے۔بارش ہونے  سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔یاد رہے کہ گزشتہ شام بھی جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی تھی ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے ہفتے کے دوران بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔