کسانوں کی مالی مدد کے ڈیری فنانسنگ پراجیکٹ کے لئے دی بینک آف پنجاب اورفوجی فوڈز لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ
لاہور: (ویب نیوز )بینک آف پنجاب (BOP)اور فوجی فوڈز لمیٹڈ(FFL)نے بروز منگل ڈیری فارمرز کو آسان قرضوں کی فراہمی کے لئے پنجاب روز گار سکیم کے ایک حصے کے طور پر اور پرائم منسٹر کامیاب جوان سکیم میں توسیع کی خاطر معاہدے پر دستخط کئے۔
اس معاہدے کے تحت،BOPنے FFLسے منسلک ڈیری فارمرز کو آسان فنانسنگ کی یقین دہانی کروائی۔ یہ قرضے کسانوں کو نرم شرائط اور کم مارک اپ ریٹس کے ساتھ دیے جائیں گے جس سے وہ اپنے موجودہ ڈیری فارمنگ کے کاروبار کو جدت اور توسیع دیں گے۔
بی اوپی گروپ ہیڈ ریٹیل اینڈ پیراورٹی سیکٹرز لنڈنگ آصف ریاض اور ایف ایف ایل کے سی ایف اوعباد خالد نے دونوں اداروں کی سنیئر مینجمنٹ،صوبہ بھر سے آئے ہوئے ڈیری فارمرز اور دیگر معززین کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے۔
اس مو قع پر جناب آصف ریاض نے کہا، ”بی اوپی نہ صرف یہ قرضے وفاقی حکومت کی پرائم منسٹر کامیاب جوان سکیم اور صوبائی حکومت کی پنجاب روزگار سکیم کے تحت دے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ڈیری فارمنگ کے علاوہ زراعت سے متعلقہ دوسرے کاموں کے لئے بی اوپی کے ذاتی ذرائع کے ذریعے بھی مالی مدد کرے گا جس سے نوجوانوں کو اپنے کاروبار کے ذریعے خودمختار بنانے کا حکومت کا ویثرن پورا ہو گا۔“
ایف ایف ایل کے سی ایف اوعباد خالد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”عوامی مفاد میں اٹھائے جانے والے اس قدم کا حصہ بن کر ہمیں خوشی ہوئی ہے جو لازمی طور پر کام کی شروعات کرنے والے اور چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والی ڈیری فارمنگ کمیونٹی کی مد د کرے گا ۔“
انہوں نے روایتی ڈیری فارمرز کی حوصلہ افزائی کہ وہ بی او پی کی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے ڈیری انفراسٹکچر میں جدت لائیں