بیجنگ (ویب ڈیسک)

چین کے بین الاقوامی امور کے ماہرChenz-ِژونگ نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کی اہلیت نہیں رکھتا۔

پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق  بیجنگ سے جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ بھارت،سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کی خواہش رکھتا ہے۔لیکن اس سے کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہوگی۔چین کے سفارتکار نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جموں اور کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کو جبری طور پر اپنا حصہ بنایا ہوا ہے۔ جو پاکستان او عالمی برادری کے لیے ناقابل قبول ہے۔مودی حکومت کی ہندو انتہا پسندی پر مبنی قومیت پرستی کی جارحانہ ذہنیت بے نقاب ہو رہی ہے۔ جو عالمی قانون کے منافی اور اقوم متحدہ اور عالمی برادری کیلئے ناقابل قبول ہے۔
#/S