مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک)
اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ پردھاوابولا گیا اور بے حرمتی کی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں درجنو یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے، یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول پر دھاووں کی قیادت اسرائیل کے انتہا پسند یہودی لیڈروں یہودا گلیک نے کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ کی چھت پر چڑھ کر بے حرمتی کی۔مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میںاشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا ۔