سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر’ پیپلز پارٹی کا ن لیگ کے اعظم تارڑ کی حمایت کرنے سے انکار
بینظیر بھٹو قتل کیس کے سزا یافتہ مجرموں کی رہائی میں اہم کردار ادا کرنے والے اعظم تارڑ ہمیں کسی صورت قبول نہیں ،پیپلز پارٹی
کراچی /لاہور(ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ(ن)کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعظم تارڑ کو بنانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت کرنے سے انکارکردیا ہے۔زرائع کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے لئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن)کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے لئے اعظم تارڑ کا نام دیا گیا ہے جس پر پیپلزپارٹی نے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم تارڑ بینظیر بھٹو قتل کیس میں ملزمان کے وکیل رہے ہیں، جنہیں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے پر زور دیا جارہا ہے۔پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اعظم تارڑ کے نام پر صاف انکار کردیا ہے اور(ن)لیگ کی قیادت کو دو ٹوک جواب دیا ہے کہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے سزا یافتہ مجرموں کی رہائی میں اہم کردار ادا کرنے والے اعظم تارڑ ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہیں۔