مظفرآباد (ویب ڈیسک)
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر انتظام سالانہ امتحانات آج جمعرات کو اختتام پذیر ہونگے ۔جامعہ کشمیر شعبہ اردو کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد کا جامعہ اشاعت القرآن سنٹرکا دورہ ۔ناظم جامعہ مولانا قاری عبدالماجد اور نگران اعلیٰ سنٹر مولانا حسین ہزاروی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر نگران اعلیٰ سنٹر وفاق المدارس مولانا حسین ہزاروی نے پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد کو امتحانات بارے بریفنگ دی ۔ڈاکٹر جاوید نے وفاق المدارس کے تحت ہونے والے امتحانات کو نہایت شفا ف اور سنٹر کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے وفاق المدارس کے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دینی مدارس کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستا ن کی امتحانی شفافیت اور مدارس کا ڈسپلن قابل تعریف ہے ۔جس میں لاکھوں طلباء زیر تعلیم ہیں پورے ملک میں بیک وقت لاکھوں طلباء سے امتحانات لینا مشکل عمل ہے اور وفاق المدارس یہ خدمات بطریق احسن سر انجام دے رہا ہے ۔جس پر وفاق المدارس کے اکابرین ،دینی مدارس کے ذمہ داران اور منتظمین و نگران مبارکباد کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں آکر خوشی ہوئی کہ طلباء کرونا ایس او پیز کے مطابق فاصلے پر بیٹھے ہیں ماسک اور سینی ٹائز کے استعمال بھی ہو رہا ہے وفاق اور مدارس کے ذمہ داران نے کرونا وباء کے دوران بھی جس احتیاط اور تدبر کے ساتھ نصاب مکمل کروایا وہ لائق تحسین ہے ۔انہوں نے جامعہ اشاعت القرآن کے دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا جامعہ کے بانی و مہتمم مولانا قاری عبدالمالک توحیدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے مشکل ترین حالات میں بھی دین کا کام جاری رکھا اور طلباء و طالبات کو زیر تعلیم سے آراستہ کیا۔