ایک نجی میڈیا  نیٹ ورک نے نئی ملکیت اور قیادت کا اعلان کردیا گیا۔

انتظام ایشیا پاک انویسٹمنٹ نے سنبھال لیا۔ نئے سفر کا آغاز۔

سمیر چشتی اور جمیل احمد خان کا ملازمین کیلئے نیک خواہشات کا پیغام

  تمام پاکستانیوں کو آگے بڑھنے کیلئے لازمی مساوی مواقع  ملنے چاہئے۔انتظامیہ  نیٹورک

اسلام آباد (ویب  نیوز)

بول نیٹ ورک نے نئی ملکیت اور قیادت کا اعلان کردیا گیا۔ انتظام ایشیا پاک انویسٹمنٹ نے سنبھال لیا۔بول کے نئے سفر کا آغاز۔ ایشیا پاک کے ساتھ۔بول انتظامیہ کے نئے چیئرمین و سی ای او  سمیر چشتی اور ڈپٹی سی ای او جمیل احمد خان کا ایک نئے ولولے کے ساتھ بول کے ملازمین کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے عالمی سطح پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز ، ٹیلی کمیونیکیشن اور مصنوعی ذہانت میں حیرت انگیز پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے   ۔بول نیٹ ورک  سے جاری پریس ریلیز کے مطابق  وہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستانیوں کے لیے نیوز اور تفریحی چینلز چلاتا ہے۔  اپنے ہم عصر میڈیا گروپس میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ جب کہ یہ  نیٹ ورک اپنی جدید میڈیا ٹیکنالوجی کے ذریعے متعدد نشریاتی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عالمی رسائی رکھتا ہے۔ایشیا پاک انویسٹمنٹ ایک سرمایہ کاری کمپنی ہے جس کے دفاتر کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہیں۔ ایشیا پاک پاکستان میں انفراسٹرکچر ، توانائی، بجلی، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرچکی ہے۔ نیٹ ورک کے نئے چیئرمین اور سی ای او سمیر چشتی ایشیا اور مڈل ایسٹ کے تجربہ کار ٹیکنالوجی سرمایہ کار ہیں۔ انھوں نے  ملازمین کیلئے اپنی نیک خواہشات کیا۔ یا درہے کہ عالمی سطح پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز ، ٹیلی کمیونیکیشن اور مصنوعی ذہانت میں حیرت انگیز پیش رفت ہو رہی ہے، جس کے اثرات میڈیا کے تمام شعبوں جس میں کانٹینٹ کی تخلیق سے لیکر نیوز، انٹرٹینمنٹ، گیمنگ، میوزک، تعلیم، کمیونیکیشن اور کمیونٹی مین میں محسوس ہورہے ہیں۔ چین ، کوریا، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں پانچ سو سے زائد ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والی اسپارک لیب کے جنرل پارٹنر کے طور پر میں نے زندگیوں کو، معاشروں کو بدلتے اور معیشیت کو آگے بڑھتے دیکھا ہے۔ اور اسی قسم کے مواقع تمام پاکستانیوں کو آگے بڑھنے کیلئے لازمی ملنے چاہئے۔**بول نیٹورک کی نئی قیادت وعدہ کرتی ہے کہ کانٹینٹ بنانے کے اور تقسیم کرنے کے طاقتور ذرائع کا استعمال کرے گی تاکہ ہم سب مل کر سکھائیں اور ملکر سیکھیں۔ ہم اپنے ناظرین کو با اختیار بنائیں گے تاکہ وہ اپنی کمیونیٹیز کے اہم مسائل کو شامل کرسکیں۔پاکستانیوں کو سہولت فراہم  کی جائے گی  وہ اپنا بنایا ہوا کانٹینٹ بول کے استوڈیوز میں بول کے کیمروں پر ریکارڈ کرکے بول کے سیٹلائٹ چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پیش کرسکیں۔ ہم یقینی بنائیں گے کہ ہماری آواز سنی جائے۔ ایک ساتھ مل کر ہم مزید جانیں گے، اور کرکے دکھائیں گے تاکہ ہم زیادہ آگے جاسکیں۔بول ہمارے ناظرین، ہمارے مشتہرین، ہمارے ملازمین، نیز ہمارے مستقبل کے ملازمین کو ہمارے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دیتا ہے۔